یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اومیگا کلب نے کلفٹن کراس اوورز کو مات دیکر سیمی فائنل میں قدم جمالیا

ہفتہ 18 اگست 2018 19:57

یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اومیگا کلب نے کلفٹن کراس اوورز کو مات دیکر سیمی فائنل میں قدم جمالیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ کورٹ کراچی پر جاری ’’یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں اومیگا کلب نے کلفٹن کراس اوورز کو 46-40 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح کلب کی جانب سے کینز جونسن 18، عباس 9 اور میجر محمد عمران نے 8 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سعد عبدالباسط 10، ایم سمیر 9 اور عمیر خواجہ 8 پوائنٹس کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے ایک اور میچ میں عثمان کلب نے کراچی یوتھ کلب کو 38-26 سے مات دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔ فاتح کلب کی جانب سے عثمان خواجہ 10، حمزہ خواجہ 10 اور حمزہ آصف نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اوسید سعید 8، حسین علی 7 اور وسیم خان نے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال، جاوید خان، عامر شریف، طارق حسین، نزاکت خان اور عامر غیاث نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز و اسکورر ذعیمہ خاتون، زاہد ملک، حسن علی اور محمد دانیال خان تھے۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 19:57:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :