سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جونسن کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اتوار 19 اگست 2018 16:00

سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جونسن کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
سڈنی۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جونسن نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 36 سالہ فاسٹ بائولر نے 2015ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن اس کے بعد وہ مختلف ممالک میں لیگز کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 2019ء سیزن میں بھی لیگز کھیلنا چاہتا تھا لیکن بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے اب میرے لئے مزید کھیلنا مشکل ہو گیا ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ کرکٹ سے کنارہ کشی کا صحیح وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نوجوان بائولرز کی راہنمائی کرنا چاہتا ہوں اسلئے مستقبل میں اگر کسی ٹیم کی طرف سے کوچنگ یا مشیر کی پیشکش کی گئی تو اسے قبول کروں گا کیونکہ کرکٹ سے وابستگی کا یہی راستہ ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 16:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :