اٹھا رھویں ایشین گیمز میں پاکستان سکواش فیڈریشن نے جس طرح پاکستانی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے، جان شیر خان

اتوار 19 اگست 2018 16:30

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سابق عالمی چمپین جان شیر خان نے کہا ہے کہ اٹھا رھویں ایشین گیمز 2018 جو کہ جکارتہ ، (انڈونیشیا) میں منعقد ہونے جا رہی ہیں، اس میں پاکستان سکواش فیڈریشن نے جس طرح پاکستانی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے، میں اس سلسلے میں پی ایس ایف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان سے ایشین گیمز کی دیگر سپورٹس میں شرکت کرنے سے جو اخراجات آتے ہیں وہ اخراجات حکومت پاکستان سے مکمل نہ ملنے کے باوجود پاکستان سکواش فیڈریشن نے سکواش ٹیم کی شرکت کو جس طرح یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

10 سال تک سکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جان شیر خان نے مزید کہا کہ ایشین گیمز جکارتہ اور سما ٹرا میں 45 ایشین ملکوں سے تقریباً گیارہ ہزار ایتھلیٹس اور پانچ ہزار آفیشلز 18 اگست تا 2ستمبر تک شرکت کرینگے، اولمپکس گیم کے بعد ایشین گیمز دنیا بھر میں دوسرا بڑا Multi Sports Eventہے ، اس ایونٹ میں پاکستانی سکواش پلیرز اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے اور ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

فخر پاکستان جان شیر خان نے اس خوشی کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے جس طرح ملک بھر میں گیمز ڈیویلپمنٹ پروگرام جاری رکھا ہوا ہے اور جس طرح پاکستان سکواش ٹیم کا بیک اپ تیار کرنے کے لیے جانفشانی سے کام کیا جا رہا ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ ساتھ ہی پاکستان سکواش فیڈریشن کے اس اقدام کو بھی سراہا کہ پلیئرز کی جسما نی اور ذ ہنی فٹنسکا خوب خیال رکھا جا رہا ہے، پلیئرز کو سکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح مستقبل کے چیلنجزکا مقابلہ کیا جائے اور پھر ان Challangesکو کیسے ورلڈ سکواش فیڈریشن کے رولز کے مطابق عبور کرنا ہے۔

ساتھ ہی جان شیر خان نے پاکستان سکواش فیڈریشن کو اولمپک گیمز میں ورلڈ سکواش فیڈریشن اور پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر سکواش گیم کو Recognizedگیم سے Permanentگیم میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں جو کردار ادا کیا جا رہا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے۔ آخر میں سابقہ عالمی چمپین جان شیر خان نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے پریذیڈنٹ ایر چیف مارشل مجاہد انور خان اور سینئر وائس پریذیڈنٹ ایر مارشل شاہد اختر علوی کو سکواش گیم ملک بھر میں بوسٹ کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار اداکرنے کے سلسلے میں یقین دہانی کروائی ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 16:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :