�نی قومی باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے کل جکارتہ رووانہ ہوگی

اتوار 19 اگست 2018 16:50

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) 11رکنی قومی باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے کل جکارتہ رووانہ ہوگی، کھلاڑیوں میں 49 کلوگرام میں محب اللہ، 52 کلوگرام میں سید محمد آصف، 56 کلوگرام میں نقیب اللہ، 64 کلوگرام میں سلمان بلوچ،69 کلوگرام میں گل زیب ،75 کلوگرام میں تنویراحمدجبکہ خواتین کھلاڑیوں میں 51کلوگرام میں رضیہ بانو اور 60 کلوگرام میں رخسانہ پروین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ہمراہ کوچز علی بخش اور ارشد حسین جبکہ منیجر شرجیل ضیاء ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سلمان بلوچ اور کوچ ارشد حسین کے تمام اخراجات فیڈریشن خود برداشت کررہی ہے۔ایشین گیمز میں 45 سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 16:50:12