ایشین گیمز مینز فٹ بال، پاکستان نے نیپال کو ہرا کر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

اتوار 19 اگست 2018 17:30

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فٹ بال ایونٹ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ میں گروپ ڈی کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیپال کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز کر کے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے پری کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں پاکستان کے شہباز یونس نے اون گول کر کے نیپال کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 54ویں منٹس میں پاکستان کے محمد بلال نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 72ویں منٹس میں پاکستان کے صدام حسین نے پنالٹی کک پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 گولز کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح گرین شرٹس نے پہلی کامیابی حاصل کر کے ناک آئوٹ مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں ویتنام اور دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 17:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :