ایشین گیمز مینز کبڈی، پاکستان کا ملائیشیا کو 62-17 پوائنٹس سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، گرین شرٹس کا (آج) ایران سے مقابلہ ہو گا

اتوار 19 اگست 2018 17:30

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 62-17 پوائنٹس سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، گرین شرٹس کا (آج) پیر کو ایران سے مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز کبڈی ٹورنامنٹ میں اتوار کو کھیلے گئے ابتدائی رائونڈ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ملائیشیا کو 17 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، پاکستانی ٹیم دوسرے گروپ میچ میں آج پیر کو ایران کے مدمقابل ہو گی۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 17:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :