مکارووا اور ہراڈیکا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 19 اگست 2018 17:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ایکا مکارووا اور لوسی ہراڈیکا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں روسی کھلاڑی ایکا مکارووا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسی ہراڈیکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلیز مرٹنز اور ڈیمی سکورز کو 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 17:30:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :