ڈوپنگ میں معطل احمد شہزاد کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا

کورس کے شرکا ء کے گروپ فوٹو میں مصباح ، محمد حفیظ کیساتھ احمد شہزاد اور دیگر کرکٹرز موجود تھے،بعدازاں پی سی بی نے احمد شہزاد کو کورس میں شرکت سے روک دیا

اتوار 19 اگست 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) ڈوپنگ کیس میں معطل احمد شہزاد کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا۔گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے کورس کے شرکا ء کے گروپ فوٹو میں مصباح الحق، محمد حفیظ کیساتھ احمد شہزاد اور دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔ تاہم اب پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد کو کورس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے بعد ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی فارغ کئے جانے والے اوپنر نے 27جولائی کو اپنا جواب کو جمع کروایا تھا، تاحال اس ضمن میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی، الزام ثابت ہونے پر انہیں 2سال پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ احمد شہزاد پر ماری جوانا استعمال کرنے کا الزام ہے۔ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آگیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/08/2018 - 17:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :