رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم کا دستہ ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے کل جکارتہ روانہ ہوگا

پیر 20 اگست 2018 13:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) 15 رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم کا دستہ ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے کل منگل کو لاہور سے جکارتہ روانہ ہوگا۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ قومی دستہ 11 کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل ہے جن میں نو مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں گوہر شہباز، عزیر علی، محمد شہباز، نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی، عمر سعادت، محبوب علی اور ارشد ندیم جبکہ خواتین میں ماریہ مراتب اور رابعہ عاشق شامل ہیں۔

آفیشلز میں ٹیم منیجر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر، ہیڈ کوچ اصغرعلی گل جبکہ کوچز میں کرنل شبیر انجم اور فیاض بخاری شامل ہیں۔ قو می ہیڈ کوچ اصغر گل نے بتایاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے لیکن کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بہت کم وقت ملا ہے کیونکہ رمضان المبارک میں تربیت کیمپ لگانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، بھر بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ایشیئن گیمز میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے کہا کہ 400 میٹر رکاوٹی دوڑ میں محبوب، جیولین تھرو میں راشد ندیم، 4×400 میٹر ریلے میں نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی اور عمر سعادت کی میڈل حاصل کرنے کی توقع ہے اس علاوہ 400 میٹر میں نوکر حسین اور 100 میٹر کی لیاقت علی اور گوہر شہباز دوڑ میں ایک نیا ریکارڈ حاصل کر کے شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے، خواتین کھلاڑیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان پر میڈلز حاصل کرنے کی زیادہ توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ایشیئن گیمز میں ایتھلیٹکس کے ایونٹ میں 45 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/08/2018 - 13:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :