میں کپل دیو نہیں بننا چاہتا، مجھے ہاردک پانڈیا ہی رہنے دیں ،ْ ہاردک پانڈیا

پیر 20 اگست 2018 14:40

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا نے کہاہے کہ ان کا کپل دیو کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔24 سالہ پانڈیا نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے دوسرے دن پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی پہلی اننگز 161 رنز پر سمٹ گئی۔سابق انڈین کپتان کپل دیو نے 131 ٹیسٹ میچ کھیل کر 434 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط 31 رہی تھی۔

ہاردک پانڈیا نے کہاکہ میں کپل دیو نہیں بننا چاہتا۔

(جاری ہے)

مجھے ہاردک پانڈیا ہی رہنے دیں ،ْمیں اسی میں خوش ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں 40 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور اب دس ٹیسٹ ہاردک پانڈیا کے طور پر کھیل چکا ہوں ،ْوہ اپنے دور کے عظیم کھلاڑی تھے تاہم میرا موازنہ کپل دیو کے ساتھ نہ کیا جائے۔ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ ایسا کریں گے۔ہاردک پانڈیا سے پوچھا گیا کہ کیا اتوار کو 28 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر انھوں نے اپنے ناقدین کو جواب دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ وہ کیا کہتے ہیں ،ْ میں اپنے ملک کے کھیلتا ہوں، میں صحیح کام کر رہا ہوں اور میری ٹیم میرے سے خوش ہے ،ْاس کے علاوہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 20/08/2018 - 14:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :