15رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے کل جکارتہ روانہ ہوگا

پیر 20 اگست 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) 15 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کل منگل کو لاہور سے جکارتہ رووانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر )محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ قومی دستہ 11 کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل ہے جن میں نو مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں گوہر شہباز، عزیر علی، محمد شہباز، نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی، عمر سعادت، محبوب علی اور ارشد ندیم جبکہ خواتین میں ماریہ مراتب اور رابعہ عاشق شامل ہیں، آفیشلز میں ٹیم منیجر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر ، ہیڈ کوچ اصغرعلی گل جبکہ کوچز میں کرنل شبیر انجم اور فیاض بخاری شامل ہیں، قو می ہیڈ کوچ اصغر گل نے بتایاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے لیکن کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بہت کم وقت ملا ہے کیونکہ رمضان المبارک میں تربیت کیمپ لگانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، بھر بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ایشین گیمز میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کیا جائے، انہوں نے نیکہا کہ 400 میٹررکاوٹی دوڑ میں محبوب، جیولین تھرو میں راشد ندیم، 4×400 میٹر ریلے میں نوکر حسین، ندیم بشیر، مظہر علی اور عمر سعادت کی میڈل حاصل کرنے کی توقع ہے اس علاوہ 400 میٹر میں نوکر حسین اور 100 میٹر کی لیاقت علی اور گوہر شہباز دوڑ میں ایک نیا ریکارڈ حاصل کر کے شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کریں گے، خواتین کھلاڑیوں کے حوالے سے انہوں نیکہا کہ ان پر میڈلز حاصل کرنے کی زیادہ توقع نہیں ہے، انہوں نیکہا کہ کہ ایشین گیمز میں اتھلیٹکس کے ایونٹ میں 45 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 14:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :