صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں نسل کیلئے کھیلوں اورتفریح مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ،ْایڈووکیٹ ریاست علی آزاد

پیر 20 اگست 2018 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد نے نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے نوجوانوں نسل کے لئے تفریح مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آئی فٹ بال گرائونڈ میں پی ای ایف چیزرز فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام کلب کی 20 ویں سالگرہ اور جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کا بھی فرض ہے کہ نوجوان نسل کو ایسے موقع فراہم کرے جس سے نوجوان نسل مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے ، اس موقع پر پی ای ایف چیزرز فٹ بال کلب اظہار حسین نے بتایاکہ ایونٹ کلب کی 20 ویں سالگرہ اور حشن آزادی کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے جس میں کلب کے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف ایج کیٹگریز کے کھیلوں اور ملی نغموں مقابلوں میں حصہ لیا، آخر پر شائقین کے لئے آئتش بازی کے مظاہرہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا ان مقابلوں سے شائقین بڑے لطف اندوز ہوتے، آخر پر مہمان خصوصی نے اس کامیاب تقریب منعقد کروانے پر انتظامیہ مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ایونٹ میں شرکت کرنے والے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 20/08/2018 - 14:44:27