ایشیا ءکپ : پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

ٹکٹوں کی فروخت شروع ، ٹکٹ کی قیمت 20سے 750درہم تک مقرر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 اگست 2018 15:02

ایشیا ءکپ : پاک بھارت میچ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2018 ء) پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیاءکپ میں مقابلے کی تاریخ کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کردیاگیا، یہ سنسنی خیز ٹاکرا شیڈول کے مطابق 19 ستمبر کو ہو گا۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ہے کہ انیس ستمبر کو کھیلے جانے والے میچ کی تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کو اٹھارہ اور انیس ستمبرکو مسلسل دو میچز کھیلنے ہوں گے جس پر سابق بھارتی کھلاڑیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے مابین مقابلے کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے ،بعض کھلاڑیوں کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے میچ ہی نہ کھیلا جائے۔ اطلاعات آئی تھیں کہ بی سی سی آئی پاکستانی ٹیم کے خلاف میچ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل سے اصرار کرے گا تاہم چیف آپریٹنگ افسر راہول جوہری نے گزشتہ روز وضاحت کر دی کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا ءکپ میں بڑے مقابلے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی آج سے شروع ہو گئی ہے۔ منتظمین کے مطابق اہم میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت بیس درہم سے لے کر 750 درہم تک مقرر کی گئی ہے۔ شائقین کیلئے ٹکٹ ابو ظہبی کرکٹ سٹیڈیم اور دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم پر دستیاب ہوں گے۔ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ایشیاءکپ کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 15:02:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :