ایلن بارڈر، سٹیووا اور سٹیون سمتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے

پیر 20 اگست 2018 22:29

ایلن بارڈر، سٹیووا اور سٹیون سمتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
نوٹنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے پیر کو انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ایلن بارڈر، سٹیووا اور سٹیون سمتھ کی بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، بارڈر، سٹیووا اور سمتھ نے 15، 15 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ کوہلی نے بحیثیت کپتان 38ویں میچ میں 16ویں سنچری مکمل کی، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق جنوبی افریقن قائد گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 25 سنچریاں بنا رکھی ہیں، سابق آسٹریلوی قائد رکی پونٹنگ 19 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 22:29:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :