پاکستانی پہلی خاتون کھلاڑی ثانیہ عالم خان ٹین پن بائولنگ کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ ملائیشیا روانہ ہوگی

پاکستان ٹین پن بائولنگ کے فیڈریشن کا ثانیہ عالم خان کوآئندہ ماہ ستمبر میں ملائیشیاء میں ہونے والے ٹین پن بائولنگ کورس میں شرکت کیلئے بھیجوانے کا فیصلہ

منگل 21 اگست 2018 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاکستانی پہلی خاتون کھلاڑی ثانیہ عالم خان ٹین پن بائولنگ کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے ملائیشیا رووانہ ہوگی،پاکستان ٹین پن بائولنگ کے فیڈریشن سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ پاکستان میں ٹین پن بائولنگ کی کوئی خاتون کوچ نہیں موجود نہیں ہے اس لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ کے فیڈریشن نے ثانیہ عالم خان کوآئندہ ماہ ستمبر میں ملائیشیاء میں ہونے والے ٹین پن بائولنگ کورس میں شرکت کیلئے بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے پاس کم وسائل ہونے کے باعث خاتون کھلاڑی ثانیہ عالم خان تمام اخراجات خود برداشت کریں گی، اس موقع پر موجود خاتون کھلاڑی ثانیہ عالم خان نے کہا کہ اس سے زیادہ میرے لئے خوشی کی بات کیا ہوگی کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے مجھے ملائیشیاء میں ٹین پن بائولنگ کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اخراجات کے حوالے سے ثانیہ عالم کا کہنا تھا کہ پیسہ آنے جانے والی چیز ہے اس کی کوئی بات نہیں لیکن میرے نام ٹین پن بائولنگ کی تاریخ میں تو ضرور آئیگاکہ میں پہلی خاتون ہوں کہ مجھے فیڈریشن کوچنگ کورس کیلئے بھیجوا رہی ہے،اس نے کہا کہ میںپاکستان ٹین پن بائولنگ کے فیڈریشن سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا نام کوچنگ کورس کیلئے تجویر کیا،ایک اور سوال کے جواب میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والی اسلام آباد میں مقیم نوجوان کھلاڑی ثانیہ عالم نے کہا کہ میں انشاء اللہ والدین اور قوم کی دعائوں سے کوچنگ کورس میں ضرور کامیاب ہوکر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے اعتماد پر پورااترنے کوشش کروں گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2018 - 13:18:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :