بھارت پہنچتے ہی نوجوت سنگھ سدھو کا فیصل جاوید کو ٹیلی فون

پاک بھارت میچز کے علاوہ ،پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں میں میچ کروانے کی بھی تجویز دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 اگست 2018 19:40

بھارت پہنچتے ہی نوجوت سنگھ سدھو کا فیصل جاوید کو ٹیلی فون
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اگست 2018 ء) بھارت پہنچتے ہی نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کو ٹیلی فون کیا ہے۔ پاک بھارت میچز کے علاوہ ،پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں میں میچ کروانے کی بھی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر ،کانگریسی سیاستدان اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو،وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بطور خاص شرکت کے لیے پاکستان آئے۔

اس موقع پر پاکستانی قوم نے نوجوت سنگھ سدھو کو اتنا پیار دیا کہ وہ پاکستان کے گرویدہ ہو کر بھارت واپس لوٹے۔اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے کرکٹ ڈپلومیسی کو بھی فروغ دینے کی بات کی۔نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت جاتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کو فون کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ٹیلی فونک رابطے میں نوجوت سنگھ سدھو نے فیصل جاوید سے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بات کی۔

اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے مابین میچز کی بھی بات کی ۔نوجوت سنگھ سدھو نے تجویز پیش کی کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی فاتح ٹیموں کے مابین میچز کروائیں جائیں۔اس حوالے سے نوجوت سنگھ سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ جبکہ فیصل جاوید پی سی بی سے بات کریں گے۔اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کو استعمال کرتے ہوئے تعلقات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ چنائی سپرکنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریزکرانے پرگفتگو ہوئی ۔ٹورنامنٹ کے لیے تاریخ اورجگہ طے کرنے پربھی بات چیت ہوگی۔کرکٹ میچزسے دونوں ممالک کوایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔ معاملات آگے بڑھانے سے ہی بہتری آئے گی۔اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے بہترین میزبانی پر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 21/08/2018 - 19:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :