نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان

سابق چئیرمین پی سی بی پر پی سی بی اور پی ایس ایل فنڈز میں کرپشن کیے جانے کے الزامات ہیں

muhammad ali محمد علی منگل 21 اگست 2018 20:51

نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21اگست 2018ء) نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان، سابق چئیرمین پی سی بی پر پی سی بی اور پی ایس ایل فنڈز میں کرپشن کیے جانے کے الزامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چئیرمین کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد نجم سیٹھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نجم سیٹھی کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔

تحریک انصاف نے ماضی میں نجم سیٹھی پر پی سی بی اور پی ایس ایل میں کرپشن کیے جانے کے جو الزامات عائد کیے تھے، اب ان الزامات کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ اسی لیے تحریک انصاف کی حکومت نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت محدود کی جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی مستعفی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ استعفا دینے کے لیے عمران خان کے حلف اٹھانے کا انتظار کررہا تھا ، میری نیک تمنائیں پاکستان کی کرکٹ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کی انتظامی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی ۔عمران خان نے جن شعبوں میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا تھا ان میں ایک پاکستان کرکٹ بورڈ بھی تھا۔تاہم اب اس حوالے سے سب سے بڑی خبر یہ سامنے آئی کہ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی گزشتہ روز مستعفی ہوگئے۔

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں انتظار کررہا تھا کہ نئے وزیر اعظم حلف اٹھا لیں تو میں استعفا دوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں اور دعائیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی ٹیم کے لیے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے اپنا پیغام اپنے استعفی کی کاپی کے ساتھ ٹوئیٹ کیا۔
' یاد رہے کہ نجم سیٹھی کو کچھ سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنایا گیا تھا۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کا اجراء کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے میں بھی انکی کوششیں قابل قدر ہیں۔
وقت اشاعت : 21/08/2018 - 20:51:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :