ْسٹورٹ براڈ 3 ہزار رنز مکمل کرنے اور 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں آل رائونڈر بن گئے

بدھ 22 اگست 2018 00:40

نوٹنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) انگلش کرکٹر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ 3 ہزار مکمل کرنے اور 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں آل رائونڈر بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 20 رنز بنا کر 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، اس سے قبل بھارت کے کیپل دیو، نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی، آسٹریلیا کے شین وارن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/08/2018 - 00:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :