ایشین گیمز، ایران نے مینز اینڈ ویمنز کبڈی ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے،

پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا

ہفتہ 25 اگست 2018 16:35

جکارتہ۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) ایران نے اٹھارہویں ایشین گیمز مینز اینڈ ویمنز کبڈی ٹورنامنٹس میں طلائی تمغے جیت لئے، پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز کبڈی ایونٹ کے فائنل میں ایران نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 16 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے، دوسری جانب ویمنز کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران ویمن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت ویمن کو زبردست مقابلے کے بعد 27-24 پوائنٹس سے زیر کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، چائنیزتائپے اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں کانسی کے تمغوں کی حقدار ٹھہریں۔

وقت اشاعت : 25/08/2018 - 16:35:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :