قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر کو ایشیاءکپ کیلئے گرین سگنل مل گیا

کیریبین پریمیئر لیگ میں شریک کھلاڑی کو فوری وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ اگست 17:34

قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر کو ایشیاءکپ کیلئے گرین سگنل مل گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2018 ء) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کو ایشیاءکپ کے لیے گرین سگنل مل گیا جن کو کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنا معاہدہ مختصر کر کے فوری وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیاءکپ سے قبل قومی کرکٹرز کو 29 اگست کو فٹنس ٹیسٹ کے عمل سے گزارا جائے گا اور عماد وسیم کی ایشیائی ایونٹ میں شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہو گی۔

ذرائع کے مطابق لیگ سپنر یاسر شاہ کو قومی ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے اور اگر عماد وسیم فٹنس ثابت کر کے پاکستان ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے تو پھر آل راﺅنڈر محمد نواز کو بھی ایشیاءکپ میں شرکت کا موقع نہیں مل سکے گا۔واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ شروع ہونے سے قبل عماد وسیم خود کو مکمل فٹ قرار دے چکے تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے تیسرے ایڈیشن کے دوران کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے سر کی انجری کے سبب قومی ٹیم سے باہر ہونا پڑا تھا لیکن انہیں اب ٹریننگ کیمپ میں شامل کر کے فٹنس کے امتحان سے گزارا جائے گا۔29سالہ عماد وسیم اب تک30ون ڈے اور25ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے چیف انضمام الحق آئندہ ہفتے تین ستمبر سے شروع ہونے والے کیمپ کے لیے منتخب پلیئرز کے ناموں کا اعلان کردیں گے جس سے پہلے قومی کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقے میں فٹنس ڈرلز کا موقع ملے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشیاءکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کنڈیشنز سے آگاہی کے لیے چار روز قبل متحدہ عرب امارات پہنچ جائے گی تاکہ اسے ماحول سے ہم آہنگی کا بھرپور موقع مل جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/08/2018 - 17:34:02

Your Thoughts and Comments