شاہد آفریدی ، مصباح الحق اب کس ٹی ٹونٹی لیگ کا حصہ ہوں گے ؟ جانئے
ایونٹ 5 سے 23 اکتوبر تک شارجہ میں منعقد ہوگا
ذیشان مہتاب منگل 28 اگست 2018 14:04
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28اگست 2018 ء) شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت دیگر ٹاپ کرکٹرز اولین افغان پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔افغان پریمیئر لیگ کے آرگنائزرز نے کہاکہ کئی سابق اور موجودہ عالمی ٹی 20 اسٹارز نے اس لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان میں شاہد آفریدی،مصباح الحق، برینڈن میک کولم، کرس گیل اور کمار سنگاکارا بھی شامل ہیں، ایونٹ میں یو اے ای کے زیادہ ترکھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ 5 سے 23 اکتوبر تک شارجہ میں منعقد ہوگا، شریک پانچ ٹیموں کو افغان صوبوں کی مناسبت سے نام دیے گئے ہیں ، ان کے درمیان مجموعی طور پر23 میچز کھیلے جائیں گے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ امارات کے کن شہروں میں میچز ہوں گے۔اس لیگ کے اعلان کے بعد اگر نئے سال کے کیلنڈر پر نظر دوڑائی جائے تو سوائے ایک مہینے کے، سال کے گیارہ مہینے ٹی20 لیگ کھیلیں جائیں گی۔
گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونے والی آسٹریلین بگ باش اور نیوزی لینڈ کی سپر اسمیش بھی جاری ہیں جب کہ فروری اور مارچ میں پاکستان سپر لیگ کھیلی جاتی ہے۔ سال کی سب سے بڑی انڈین پریمیئر لیگ اپریل اور مئی میں کھیلی جاتی ہے جس کے بعد جون کے مہینے میں کوئی لیگ شیڈول نہیں ہوتی۔جولائی، اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ کھیلی جاتی ہے ، اکتوبر میں افغان پریمیئر لیگ جب کہ نومبر اور دسمبر میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی لیگ کا انعقاد کی جائے گا۔ پی سی بی نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو امارات ٹی20 لیگ میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ افغان لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ لیگ کی تاریخیں منظر عام پر آنے کے بعد کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 28/08/2018 - 14:04:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا