آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پرسوں آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 29 اگست 2018 12:47

بلفاسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پرسوں جمعہ کو بلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کیمطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 31 اگست کو بلفاسٹ میں ہی کھیلا جائے گا۔افغانستان کی ٹیم نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آئرلینڈ کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز 2-0 سے افغانستان کے نام رہی تھی۔
وقت اشاعت : 29/08/2018 - 12:47:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :