سرینا ولیمز، وینس ولیمز، کایا کنیپی اور ربیکا پیٹرسن یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

جمعرات 30 اگست 2018 18:23

سرینا ولیمز، وینس ولیمز، کایا کنیپی اور ربیکا پیٹرسن یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور انکی بڑی بہن وینس ولیمز، استونیہ کی کایا کنیپی اور سویڈن کی ربیکا پیٹرسن اپنا فاتحانہ کھیل برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں امریکا کی سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی کارینا ویتھوفٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی ہی وینس ولیمز نے اٹلی کی کامیلا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، استونیہ کی کایا کنیپی نے حریف سوئس کھلاڑی ٹیچمیں کو 6-4 اور 6-3 کی شکست فاش سے دوچار کیا۔ سویڈن کی ربیکا پیٹرسن نے امریکا کی وانیا کنگ کو ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا انکی فتح کا سکور 7-5 اور 6-1 تھا۔
وقت اشاعت : 30/08/2018 - 18:23:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :