ایشیا ءکپ:محمد حفیظ کے لیے انتہائی بری خبر آگئی

ایونٹ کے لیے سابق ٹی ٹونٹی کپتان کی جگہ شان مسعود فیورٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 31 اگست 2018 17:44

ایشیا ءکپ:محمد حفیظ کے لیے انتہائی بری خبر آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31اگست 2018 ء) میڈیا پر تنقید کرنے اور اپنے کیس میں میڈیا کا سہارا لینے والے ٹیسٹ اوپنر محمد حفیظ کی ایشیا کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شمولیت ان کے رویے سے مشروط ہوگی لیکن وہ خطرے میں گھرے ہوئے ہیں شان مسعود مضبوط امیدوار بن کر سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان ، امام الحق کی موجودگی میںشان مسعود کی ایشیا کپ کے کیمپ کے18 کھلاڑیوں میں شمولیت نے محمد حفیظ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ہم نے حفیظ کو بلا وایو میں کھلانے کا موقع دیا لیکن اس نے خود انکار کرکے اپنا کیس کمزور کردیا۔ مکی آرتھر نے پرتھ میں چھٹیا ں گزارنے کے بعد لاہور آکر حفیظ کیس پر پی سی بی کی انتظامیہ کو بھی بریفنگ دی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں ون ڈے فارم سے سلیکٹرز متاثر ہیں اور اس وقت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ سلیکٹرز بھی سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ کے فیور میں دکھائی نہیں دیتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے لاہور میں سلیکٹرز جب میٹنگ کریں گے تو37سالہ محمد حفیظ کا کیس یقیناً سب سے دلچسپ ہوگا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوئی ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لئے پیسوں سے زیادہ عزت اہم ہے۔میگا ایونٹ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پول تیار ہے اس پول میں تجربہ کار بیٹسمین اور آف سپنر محمد حفیظ بھی ہیں لیکن خراب فارم کے سبب انہیں پاکستان ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

50ٹیسٹ اور 200ون ڈے کھیلنے والے حفیظ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اس لئے اگر وہ ٹیم میں نہ آئے تو یونس خان ، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے بعد ایک اور سینئر کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینا ہوگی کیوں کہ مکی آرتھر نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی پالیسی پر قائم ہیں۔
وقت اشاعت : 31/08/2018 - 17:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :