گھر کے بھارتی شیر معین علی کی سپن باﺅلنگ کے آگے ڈھیر

انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 2 ستمبر 2018 21:58

گھر کے بھارتی شیر معین علی کی سپن باﺅلنگ کے آگے ڈھیر
ساﺅتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 ستمبر 2018 ء) انگلینڈ نے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 60رنز سے شکست دیکر سیریز3-1سے اپنے نام کرلی ہے ۔میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں271رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کیلئے 245رنز کا ہدف دیا ،ویرات کوہلی اور اجنکے رہانے کے علاوہ کوئی اور بلے باز کریز پر نہ جم سکا اور پوری بھارتی ٹیم 184رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ،انگلینڈ کیلئے معین علی نے4،اینڈرسن اور سٹوکس نے2،2اور کیرن اور براڈنے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

اس سے قبل تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 260 رنز بنا لئے تھے اور اسے مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی انگلش بلے باز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، جوز بٹلر نے مشکل وقت میں 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، ثام کیورن پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بھارتی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے اور 37 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، محمد شامی نے 3 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

ساﺅتھمٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 6 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ایلسٹرکک 2 اور کیٹن جیننگز 4 رنز پر کھیل رہے تھے، انگلش ٹیم ایک مرتبہ پھر بڑی اوپننگ شراکت قائم کرنے میں ناکام رہی اور 24 کے سکور پر کک 12 رنز بنانے کے بعد بمرا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، معین علی بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور 9 رنز بنا کر ایشانت شرما کی گیند کا شکار بنے، اس موقع پر کپتان جوروٹ اور کیٹن جیننگز نے مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن 92 کے سکور پر شامی نے جیننگز کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، جیننگز نے 36 رنز بنائے، شامی نے اگلی گیند پر جونی بیئرسٹو کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، وہ بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، 122 کے سکور پر انگلش ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب جوروٹ 48 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہو گئے، اس موقع پر جوز بٹلر اور بین سٹوکس نے بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کی لیکن خاطرخواہ کامیاب نہ ہو سکے، 178 کے سکور پر ایشون نے سٹوکس کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی، سٹوکس 30 رنز بنا سکے، 233 کے سکور پر انگلینڈ کا جوز بٹلر کا نقصان اٹھانا پڑا جو 69 رنز بنا کر شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، عادل راشد 11 رنز بنا کر شامی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 8 وکٹوں پر 260 رنز بنا کر مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، ثام کیورن 37 رنز کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، شامی نے 3، شرما نے 2 اور بمرا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔



وقت اشاعت : 02/09/2018 - 21:58:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :