سپینش لالیگا فٹ بال لیگ، ریال میڈرڈ نے لیگانیز کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

پیر 3 ستمبر 2018 13:57

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) سپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ نے لیگانیز کلب کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

سپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیگانیز کلب کو 4-1 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی، کریم بنزیما نے 2 جبکہ گیرتھ بیلے اور راموس نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، ایک اور میچ میں سیلٹا ویگو نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو 2-0 گولز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔
وقت اشاعت : 03/09/2018 - 13:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :