قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں اچانک پولیس کی آمد

پولیس اہلکاروں کی آمد کے باعث ناخوشگوار صورتحال پیدا، پی سی بی حکام نے اہلکاروں کو فوری قذافی اسٹیڈیم کی حدود سے باہر نکال دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 5 ستمبر 2018 20:50

قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں اچانک پولیس کی آمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 ستمبر 2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں اچانک پولیس کی آمد، پولیس اہلکاروں کی آمد کے باعث ناخوشگوار صورتحال پیدا، پی سی بی حکام نے اہلکاروں کو فوری قذافی اسٹیڈیم کی حدود سے باہر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران لاہور پولیس کے اہلکار گراؤنڈ کے درمیان پچ تک پہنچ گئے جس کے باعث پی سی بی اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

ایشیاء کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ اس دوران وہاں سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کھلاڑیوں کو دیکھنے کی غرض سے پریکٹس ایریا کی پچ تک پہنچ گئے۔ اس دوران ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی اور پولیس اہلکاروں کو کھلاڑیوں کے قریب دیکھ کر پی سی بی کا شعبہ ویجیلنس اور اینٹی کرپشن یونٹ حرکت میں فوری آیا۔ پی سی بی حکام نے فوری حرکت میں آتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کو گراونڈ سے باہر نکال دیا۔
وقت اشاعت : 05/09/2018 - 20:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :