شعیب اختر چئیرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے ٹویٹر پیغام میں اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 ستمبر 2018 13:15

شعیب اختر چئیرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06ستمبر 2018ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر سے استعفی دے دیا۔قومی ٹیم کے سابق کرکٹر نے ٹویٹر پیغام میں اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر سے استعفی دے دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

شعیب اختر 17فروری کو چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز مقرر کئے گئے تھے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے مشیر اور بورڈ کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر ہوئے تھے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ معاملات پر مشیر اور بورڈ کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا۔

شعیب اختر نے کہا تھا کہ کہ مجھے ان عہدوں پر فائز ہونے پر فخر ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ میں اسی جذبے سے کام کروں گا جس طرح سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔خیال رہے اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی ہیں۔احسان مانی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا۔عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد نجم سیٹھی بطور چئیرمین پی سی بی مستعفی ہو گئے تھے۔

جس کے بعد احسان مانی کو چئیرمین پی سی بی بنایا گیا تا ہم اب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر سے استعفی دے دیا وہ نجم سیٹھی کے دور میں کرکٹ بورڈ کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیے گئے تھے۔ واضح رہے 13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ ، 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
وقت اشاعت : 06/09/2018 - 13:15:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :