یوم دفاع پر قومی کرکٹرز کابھی شہداءکو خراج عقیدت

یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کےلئے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 ستمبر 2018 13:38

یوم دفاع پر قومی کرکٹرز کابھی شہداءکو خراج عقیدت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6ستمبر 2018 ء) آج پوری قوم یوم دفاع و شہداءبھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے۔6 ستمبر 1965 ءکا دن پاکستان کی جنگی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فوج نے اپنے سے 3 گنا بڑی بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک ملکی دفاع کے لیے ہمارے جوان آج بھی جانیں قربان کر رہے ہیں۔قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و شہداءپر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اورمایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے یومِ دفاع پاکستان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”پاک فوج اور شہریوں کی قربانیوں سے خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں امن قائم ہوا،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا اپنا تعلق بھی وادی تیرہ سے ہے اور شکر ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا“۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے شہداءکو سلام پیش کیا ہے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کے شہداءکو سلام پیش کیا۔
نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے بھی وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہداءکی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے یوم دفاع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کیا،انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، 'اس روئے زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے۔
وکٹ کیپر بلے باز عدنان اکمل نے بھی ٹوئٹر پر یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے پیغام دیا۔
وقت اشاعت : 06/09/2018 - 13:38:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :