تھسارا پریرا ورلڈ کپ میں ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، سری لنکن بیٹنگ کوچ

ہفتہ 8 ستمبر 2018 16:54

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھیلان سمارا ویرا نے کہا ہے کہ آل رائونڈر تھسارا پریرا آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میں ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریرا نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بحیثیت بلے باز اپنی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر کیا ہے، انہوں نے گزشتہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران بھی مشکل وقت میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ پریرا ورلڈ کپ میں ٹیم کیلئے بہت اہم ہوں گے اسلئے ہم نے انہیں آگاہ کر دیا ہے کہ بیٹنگ و بائولنگ کو بہتر بنائیں تاکہ میگا ایونٹ میں ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کے تھسارا پریرا ورلڈ کپ سے قبل اپنی آل رائونڈ کارکردگی کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوجائینگے اور اپنی ٹیم کے لئے اہم ہتھیار ثابت ہونگے۔
وقت اشاعت : 08/09/2018 - 16:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :