ریویو لینے میں کوہلی دنیا کا بدترین کھلاڑی،مائیکل وان کی بھارتی قائد پر تنقید

کوہلی کو ریویو کے معاملے میں وکٹوں کے پیچھے دھونی کی کمی کا احساس ہو رہا ہے:کرکٹ ماہرین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 ستمبر 2018 14:27

ریویو لینے میں کوہلی دنیا کا بدترین کھلاڑی،مائیکل وان کی بھارتی قائد پر تنقید
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10ستمبر2018ء) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ویرات کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویرات دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں۔اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 10 ویں اوور میں کینٹن جیننگز اور 12 ویں اوور میں ایلسٹر کک کے خلاف ریویو لیا اور دونوں ہی موقع پر فیصلہ بھارتی ٹیم کے خلاف گیا۔

اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ”ویرات دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا بھر میں سب سے ناکام کھلاڑی ثابت ہو رہے ہیں“۔
کوہلی نے بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف رنوں کا انبار لگادیا ہے ، لیکن کرکٹ مبصرین کی جانب سے انہیں ریویولینے کے معاملے میں بالکل زیرو بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوہلی کو ریویو کے معاملے میں وکٹوں کے پیچھے دھونی کی کمی کا احساس ہو رہا ہے ، کیونکہ دھونی ایک روزہ میچز میں وکٹ کیپر ہوتے ہیں اور ہر ڈی آر ایس فیصلے میں ان کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،یہہ وجہ ہے کہ ایک روزہ میچوں میں کوہلی ہر ڈی آر ایس فیصلہ لینے کیلئے دھونی پر اعتماد کرتے ہیں۔دھونی کی جانب سے لیے گئے ریویو زیادہ تر صحیح ثابت ہوتے ہیں اور شاید اسی لئے اس معاملے میں انہیں وراٹ سے بہتر کپتان قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف ایجبیسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 31رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ،دوسرے ٹیسٹ میں کوہلی الیون کو اننگز اور159رنز کی ذلت آمیز ہا ر برداشت کرنی پڑی جب کہ ناٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو203رنز سے شکست ہوئی ،ساﺅتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں روٹ الیون نے بھارت کو60رنز سے شکست دی ۔ 
وقت اشاعت : 10/09/2018 - 14:27:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :