وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا ملک میں کھیلوں کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کو( کل) تفصیلی بریفنگ دینے کا اعلان

احتساب سے کوئی بر ی الذمہ نہیں ،کھیلوں کے فروغ میں حائل مشکلات اور خامیوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائیگا ، سپورٹس پالیسی کا از سر نو جائزہ لیکر دوبارہ تشکیل دی جائے گی ،کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت سوچ کیساتھ تمام فریقین کو لیکر آگے بڑھیں گے ، بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی فوکس کرینگے ، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آ کر ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے ، فہمیدہ مرزا کی میڈیا سے گفتگو

پیر 10 ستمبر 2018 18:34

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا ملک میں کھیلوں کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کو( کل) تفصیلی بریفنگ دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملک میں کھیلوں کی بحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو (کل)منگل کو تفصیلی بریفنگ دینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتساب سے کوئی بر ی الذمہ نہیں ہے، ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت سوچ کیساتھ تمام فریقین کو لیکر آگے بڑھیں گے ، بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی فوکس کرینگے ، کھیلوں کے فروغ میں حائل مشکلات اور خامیوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائیگا ، سپورٹس پالیسی کا از سر نو جائزہ لیکر دوبارہ تشکیل دی جائے گی جبکہ کھیلوں کی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آ کر ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے اس حوالے سے حکومت بھی اسٹرٹیجی مرتب کرئے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں کھیلوں سے متعلق ہونیوالے اھجلاس سے صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر سید عارف حسن ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم ، پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری محمد خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ منصور خان ، ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل و ٹریننگ اعظم ڈار سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہم نے ان ایریاز کی نشاندہی کی کہ کہاں کہاں کمزوریاں ہیں، کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد ان خامیوں کو دور کیا جائیگا جبکہ مختلف حکومتوں کی یہ ترجیح نہیں تھی لیکن ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو منگل کو بریفنگ دوں گی اور کھیلوں کی بحالی کیلئے اپنی ترجیحات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کروں گی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ میرٹ کی پالیسی کو یقین بنائیں گی ، احتساب سے کوئی مبرا نہیں ہو گا اور جو کھلاڑی میرٹ پر ہونگے انکو آگے لائیں گیجبکہ فنڈز ناکافی ہیں وزیراعظم کے سامنے فنڈز کا معاملہ رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آ کر ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر ایونٹ منعقد کریں گے جبکہ ایک کردار ہمیں گراس روٹ لیول پر کرنا ہوگااور ٹیکنالوجی میں بھی دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے سامنے کھیلوں سے متعلق فرہم ورک سامنے رکھا جائیگا ، نئی سپورٹس پالیسی نئی بنائیں گے، نیشنل گیمز کے انعقاد کیلئے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن سے مشاورت جاری رکھیں گے جبکہ سپورٹس فیڈریشنز کے سربراہان اور قومی اتھلیٹس سے بھی ملاقاتوں کا عمل کو جاری رکھا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 10/09/2018 - 18:34:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :