پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان سے چوری شدہ کمبیل برآمد

کمبل چرائے نہیں تھے بلکہ تحفہ سمجھ کر ساتھ لے آئے،کھلاڑیوں کا موقف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 ستمبر 2018 23:52

پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان سے چوری شدہ کمبیل برآمد
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10ستمبر 2018ء) پاکستانی ٹیم کو اسوقت تاریخی شرمندگی کا سامنا کرنا ہڑا جب انکے سامان سے چوری شدہ کمبل برآمد ہوئے۔پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیم کے سلسلے میں ملایشیاء میں موجود تھی تاہم پاکستان ہاکی ٹیم کو اس وقت سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان سے چوری شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ پاکستان ہاکی پلیئرز پر چیک آؤٹ کے وقت کمبل اور انٹرنیٹ راؤٹر چرانے کا الزام تھا۔

ائیرپورٹ پر تلاشی لی گئی تو مطلوبہ سامان برآمد ہوا۔ انتظامیہ نے سامان قبضے میں لے لیا۔تاہم بات چیت کے بعد ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے معاملات طے پا گئے اور قومی دستہ کو ہاکی کھلاڑیوں کی حرکت پر معافی بھی مانگنا پڑی،ذرائع کھلاڑیوں کو بھاری جرمانہ معاف کرواکر وطن واپسی کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے کھلاڑیوں کا موقف یہ ہے کہ کمروں سے سامان چوری نہیں کیا، سوئینرز سمجھ کر اٹھایا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز انتظامیہ غلط بیانی کررہی ہے، غلطی کو چوری کہا جارہا۔

کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ ہر بڑے ایونٹ پر تحائف دئیے جاتے ، اس بار بھی بعض کھلاڑیوں نے تحفہ سمجھا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹیم مینیجر حسن سردار کا کہنا تھا کہ جکارتا ایئرپورٹ پرکوئی تلاشی نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ غلط فہمی پر3لڑکےکمبل لےآئےجوخودہی ایئرپورٹ پرواپس کردیے۔
وقت اشاعت : 10/09/2018 - 23:52:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :