چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائینگے

منگل 11 ستمبر 2018 12:38

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائینگے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کل بدھ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کل بدھ کو کھیلے جائینگے، سیمی فائنلز پرسوں جمعرات کو اور فائنل مقابلے 14 ستمبرکو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 12:38:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :