ایشیاءکپ میں کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کےلئے پی سی بی نے ولولہ انگیز ترانہ جاری کردیا

ایشیا ءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 ستمبر 2018 13:48

ایشیاءکپ میں کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کےلئے پی سی بی نے ولولہ انگیز ترانہ جاری کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لئے نیا ترانہ جاری کر دیا ،ترانے میں وزیر اعظم عمران خا ن کو بھی دکھایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ”ہرسانس میں بولوپاکستان زندہ باد“ترانہ جاری کردیا،ویڈیوترانہ ایشیا کپ کے لیے جاری کیاگیا،ویڈیوترانے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو 1992ءورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائے دکھایاگیا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وڈو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”پاکستان کرکٹ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہم نے پہلے ٹیزر جاری کیا تھا ، اب اس کی مکمل وڈیوآپ کے لئے پیش خدمت کی جاتی ہے،اپنی ٹیم کا جوش بڑھائیں“۔

یاد رہے کہ ایشیا ءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب انکے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

(جاری ہے)

ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ کو گروپ اے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کےخلاف مہم کا آغاز کرےگی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر 4مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 13:48:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :