بنگلہ دیش کے سابق فاسٹ بولر شہادت حسین ایک آٹورکشہ ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کے الزام کی زدمیں آگئے

منگل 11 ستمبر 2018 14:29

بنگلہ دیش کے سابق فاسٹ بولر شہادت حسین ایک آٹورکشہ ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کے الزام کی زدمیں آگئے
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) بنگلہ دیش کے سابق فاسٹ بولر شہادت حسین ایک آٹورکشہ ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کے الزام کی زدمیں آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہادت حسین کو ڈھاکا کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک آٹورکشہ ڈرائیور سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے رکشے کی اپنی گاڑی سے رگڑ پر ڈرائیور محمد لٹن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ رکشہ ڈرائیور نے کہاکہ میری چھوٹی سی غلطی تھی جبکہ گاڑی کو زیادہ نقصان بھی نہیں ہوا تھا، اس کے باوجود وہ میری طرف آئے اور کوئی بات سنے بغیر ہی پٹائی شروع کردی، اس کیساتھ انھوں نے میرا یونیفارم بھی پھاڑ دیا ،ْاس سے قبل انھیں اور ان کی اہلیہ کو کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد کے جرم میں جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 14:29:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :