ڈیفنس ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان رینجرز(سندھ)نے سونے کے تین تمغے جیت لئے

منگل 11 ستمبر 2018 16:38

ڈیفنس ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان رینجرز(سندھ)نے سونے کے تین تمغے جیت لئے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) ڈیفنس ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان رینجرز(سندھ)نے سونے کے تین تمغے جیت لئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام آل سندھ ڈیفنس ڈے آف پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد 5 اور6 ستمبر2018ء کو لیاری میں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے 8 ٹیموں بشمول پاکستان رینجرز (سندھ) کے 72 باکسرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان رینجرز (سندھ) کی باکسنگ ٹیم نے مختلف کیٹگریز میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سپاہی فراز نے 64 کلو کیٹگری مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔اسطرح سپاہی خالد اصغر نے 69 کلو کیٹگری مقابلے میں سونے کا تمغہ اور سپاہی مصطفیٰ ترین نے 91 کلو کیٹگری مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔رینجرز کی طرف سے سپاہی عمران شاہ نے کوچ کے اور انسپکٹرعلی نواز مینجر کے فرائض سرانجام دئے۔ ٹورنامنٹ میںنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی رینجرز (سندھ) نے ٹیم کو مبارک پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 16:38:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :