سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائیگا

منگل 11 ستمبر 2018 17:18

سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائیگا
گال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ پرسوں جمعرات کو گال میں کھیلا جائیگا۔ بھارت کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ویمن ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 16 ستمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو گال میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 21 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، تیسرا ٹی ٹونٹیمیچ 22 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 24 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 25 ستمبر کو کولمبو میںہی کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 17:18:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :