پی سی بی کے زیر اہتمام لاہور ریجن کے انڈر 13اور انڈر 16ٹرائلز کا شیڈول جاری

منگل 11 ستمبر 2018 19:52

پی سی بی کے زیر اہتمام لاہور ریجن کے انڈر 13اور انڈر 16ٹرائلز کا شیڈول جاری
لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لاہو ر ریجن کے انڈر 13اور انڈر 16کے دو روزہ ٹرائلز 13اور 14ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی گراونڈ لاہور میں منعقد ہوں گے، پہلے روز انڈر 13جبکہ دوسرے روز انڈر 16کے کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے، ٹرائلز کی تکمیل کے بعد انڈر 13اور انڈر 16کے لیے 40,40کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جس کے بعد ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں گے جس میں کامیابی کے بعد حتمی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا ،ترجمان لاہور یجن عابد حسین کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر و چیف سلیکٹر جونیئر سلیکشن کمیٹی پی سی بی باسط علی کی قیادت میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی ٹرائلز کی نگرانی کریگی جبکہ دیگر سلیکٹرز میں ایل آرسی اے کا ریجنل نمائندہ اور ریجنل اسسٹنٹ کوچ شامل ہو گا، ترجمان کے مطابق زون کی سطح پر منعقدہ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑی ہی ٹرائلز کے مستحق قرار پائیں گے، انڈر 13کے ٹرائلز کے لیے اہل کھلاڑیوں کی لسٹ مندرجہ ذیل ہے ،چودھری محمد نوید، عبدالوہاب، اذلان خان، محمد عبداللہ فیاض، محمد علی، عبداللہ احسان، علی اکبر، احسن علی،ثاقب ایوب، عبدالمعید، حسنین اکمل، قاسم بن امجد، عمیر بٹ، محمد اسود، علی حسن بلوچ، عبید شاہد، فضل راشد، ابراہیم محسن، موسی خان، محمد علی عبدالستار، محمد معیز، جہانگیر بلال، محمد عیسی بلوچ، محمد انس، عبدالرافع، محمد شہروز بابر، دانش سعید، حسن رانا، مومن قریشی، تاج محمد، محمد مشبر نواز، فہم الحق، مجنوں خان، محمد سلمان خان، محمد ارحم، توحید احمد، عبداللہ حفیظ، عبدالرافع ندیم، نوید ایوب، شایان ریاض، ولید زاہد باجوہ، حمزہ گلزار، محمد علی، عمر حسین قریشی، مجتبی وقاص، یوسف ندیم، یحییٰ عبدالرحمن، عبدلمعیز اسلم، شہباز جاوید، محسن علی، قربان علی، قمر فرحان، محمد احمد، امیر علی، محمد رومیل عباس، ذوہیب خان، محمد عرفہ خان، احمد مبین افضل، محمد عالیان فضل، امان علی، ازہان شفیق، محمد عثمان، نثارالدین، مبشر نصیر، قمر عباس، نایاب اسماعیل، محمد عبداللہ جمیل، سعد ندیم، عبدالرحمن، محمد سہیل خان، محمد معروف وحید، غلام محی الدین، محمد راسخ خان، سید بلال انجم، آغااحمد یاسین، علی حسین طارق، رافع خان، مہد علی زید، مبشر طارق، عبدالرحمن عابد، سلمان نصیر اور محمد سلمان خان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/09/2018 - 19:52:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :