وقت آ گیا بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں،سابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا بڑا اعلان

پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا میعا ر دیکھ کر خوشی ہوئی :ہارون لورگاٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 ستمبر 2018 20:27

وقت آ گیا بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں،سابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا بڑا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے58سالہ ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ اب بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں آکر کھیلنا چاہیے، یہاں کرکٹ کا معیار دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو نے کہا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرکٹ کا ایک معیار دیکھنے میں آیا ہے، یہ معیار باعث مسرت ہے، بین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان آ کر کھیلیں۔ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی میں پی ایس ایل کا کردار اہم ہوگا، سپر لیگ میں ایک معیار نظر آیا ہے، یہ عالمی کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بھی پی ایس ایل کے حوالے سے کہا تھا کہ جن ممالک نے اس طرز کے ایونٹ منعقد کیے وہاں سے ٹیلنٹ نکل کر سامنے آیا، صرف تین سال کے عرصے میں با صلاحیت نوجوان کرکٹر ز نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور اپنا لوہا منوایا۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2015ءمیں کیا گیا تھا جس کا پہلا ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کیا ،ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی ،پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل نیشنل سٹیڈیم،کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے8میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے ۔ 
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 20:27:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :