پی ایف ایف قومی انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کا مقابلہ برابر رہا

بدھ ستمبر 23:11

پی ایف ایف قومی انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کا ..
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2018ء) پی ایف ایف قومی انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا،گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں خیبرپختونخوا نے کھیل کے نویں منٹ میں ہی ارباز خان کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی تھی لیکن پنجاب کے رائے وقار نے پہلے ہاف میں ہی سکور کرتے ہوئے مقابلہ 1-1سے برابر کردیا،دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں فاٹا نے یکطرفہ مقابلے میں بلوچستان کو 5-0سے زیر کرلیا،فاتح ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف میں نجیب اللہ، شاہین خان،معاب علی نے گول کئے،دوسرے ہاف میں اویس خان کے بعد آخری لمحات میں معاب علی نے ایک بار پھر حریف کے دفاع میں شگاف ڈال دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 23:11:57

Your Thoughts and Comments