پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 12 ستمبر 2018 23:46

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
بوریوالہ۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی احمد شہزاد فاروق رانا کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تین عہدوں صدر ،سیکرٹری ،اور خزانچی کے انتخابات کے لیے 10ہزار روپے فیس ہو گی جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام پر جمع ہواور 18ستمبر تک کرکٹ بورڈ کو پہنچ جانی چاہیے کاغذات نامزدگی 18ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں وصول کیے جائیں گے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 19ستمبر کو داخل کیے جا سکتے ہیں اعتراضات پر جواب 22ستمبر کو داخل کروائے جا سکیں گے عہدیداروں کے کاغذات کی سکروٹنی 24ستمبر کو ہو گی جبکہ امیدوارو ں کی حتمی فہرست 26ستمبر کو جاری کی جائے گی کاغذات 3اکتوبر تک واپس لئے جا سکیں گے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 10اکتوبر کو دائر ہونگی جبکہ انتخابات کے لیے پولنگ صبح 10بجے 13اکتوبر کو کرکٹ سٹیڈیم ملتان میں ہو گی ،انتخابات میں ضلع وہاڑی کے 21رجسٹرڈ کلبزکے صدور اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 23:46:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :