پی ایف ایف قومی انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ میں بلوچستان نے سندھ گرین کو 3-1سے شکست دے دی

بدھ 12 ستمبر 2018 23:54

پی ایف ایف قومی انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ میں بلوچستان نے سندھ گرین کو 3-1سے شکست دے دی
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) ایف ایف قومی انڈر15 فٹ بال چیمپئن شپ میں بلوچستان نے سندھ گرین کو 3-1 سے شکست دے دی۔ لاہور میں جاری ایونٹ کے اس میچ میں بلوچستان نے ابتداء میں ہی عاطف کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل نقیب نے بھی حریف کے دفاع میں شگاف ڈالتے ہوئے سکور2-0کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں سندھ گرین نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے قدرے زیادہ مزاحمت کی۔

کھیل کے 70ویں منٹ میں جیند نے گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری 3-0کردی، آخری لمحات میں محمد صالح نے گول داغ کر سندھ گرین کا خسارہ کم کیا۔ دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا گرین اور سندھ کے مابین سخت کشکمش جاری رہی لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 23:54:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :