پاکستان ڈیف ٹیم تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز حصہ لینے کیلئے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیالکوٹ سے براستہ دوحہ ڈھاکہ روانہ ہو گئی

بدھ 12 ستمبر 2018 23:54

پاکستان ڈیف ٹیم تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز حصہ لینے کیلئے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیالکوٹ سے براستہ دوحہ ڈھاکہ روانہ ہو گئی
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) پاکستان ڈیف ٹیم تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز حصہ لینے کیلئے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیالکوٹ سے براستہ دوحہ ڈھاکہ روانہ ہو گئی۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے میگا ایونٹ کیلئے 14 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے جس میں ایم قمر نوید (کپتان)، ذکا احمد، بلال یوسف، سہیل احمد، عاصم شبیر، جبار علی، مدثر نذیر، محمد وقاص، نعیم ارشد، ایم ولید اسلم، اعجاز احمد، عثمان امیر، گوہر عثمان اور بلال طارق شامل ہیں۔

قومی ڈیف ٹیم مینجمنٹ میں سلمان ظہیر (صدر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن)، سیکرٹری عطا الرحمان، اشتیاق احمد منیجر، عمر فیاض ہیڈ کوچ جبکہ تنویر احمد فزیوتھراپسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ڈیف ٹیم اپنا پہلا میچ 14 ستمبر کو میزبان بنگلہ دیش ڈیف ٹیم کے ساتھ مد مقابل ہوگی۔ 15 ستمبر کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ پاکستان کا تیسرا میچ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف جبکہ لیگ مرحلے کا چوتھا آخری میچ 19 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ سہ فریقی سیریز کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پاکستان ڈیف ٹیم 22 ستمبر کو پاکستان واپس آئے گی۔
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 23:54:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :