ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر16کرکٹ: ایل آرسی اے انڈر 16چیمپین شپ ویسٹ زون وائٹس کے نام،

پانچویں اور آخری راونڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ

بدھ 12 ستمبر 2018 23:54

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر16کرکٹ: ایل آرسی اے انڈر 16چیمپین شپ ویسٹ زون وائٹس کے نام،
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی پہلی انٹر زونل انڈر 16کرکٹ چیمپین شپ ویسٹ زون وائٹس نے جیت لی ویسٹ زون وائٹس نے مسلسل پانچ میچز جیت کر 10پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راونڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا سٹیگ کلب گراونڈ میں ویسٹ زون وائٹس نے نارتھ زون بلوز کو 28رنز سے شکست دی ویسٹ زون وائٹس نے 169رنز بنائے تائب سہیل نے 63رنز بنائے محمد عامر نے 3شکار کیے نارتھ زون بلوز جواب میں 141رنز پر ڈھیر ہوگئی علی زوریز نے 40رنز بنائے امجد سلیم نے 3وکٹیں اپنے نام کیں اتفاق ایل آرسی اے گراونڈ میں ایسٹ زون وائٹس نے ویسٹ زون بلوز کو 43رنز سے زیر کیا ایسٹ زون بلوز نے 212رنز بنائے حماد ستار نے 104رنز کی اننگ کھیلی وہاب احمد اور علی حمزہ نے 2,2شکار کیے ویسٹ زون بلوز جواب میں 169رنز پر پویلین لوٹ گئی وہاب احمد 47رنز بنانے میں کامیاب رہے حماد ستار نے بیٹنگ کے بعد باولنگ میں 6وکٹیں حاصل کیں کرکٹ سینٹر گراونڈ میں ایسٹ زون بلوز نے نارتھ زون وائٹس کو 7وکٹوں سے مات دی نارتھ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر 127رنز بنائے رامش لیاقت نے 33رنز بنائے ابراہم سٹیفن نے 5وکٹیں حاصل کیں ایسٹ زون بلوز نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا رافع رانا نے 46رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 23:54:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :