یونٹی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گا

جمعرات 13 ستمبر 2018 13:00

یونٹی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) یونٹی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں ہفتہ سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری سٹیفن جونز نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اسلام فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے ہے۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ماڈل ٹاون کلب, غوری کلب, مہران کلب, القائم کلب, قائداعظم کلب, یوتھ پاور کلب, اکبر کلب, ترامڑی کلب, راوی کلب, ذیشان کلب, کرن کلب, روور کلب, حیدری کلب, ایلیٹ کلب, اسلام آباد اکیڈمی اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ ماڈل ٹاون کلب کا مقابلہ غوری کلب سی, مہران کلب کا القائم کلب, قائداعظم کلب کا یوتھ پاور کلب, اکبر کلب کا ترامڑی کلب, راوی کلب کا ذیشان کلب, کرن کلب کا روور کلب, حیدری کلب کا ایلیٹ کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کا مقابلہ پاک سپورٹنگ کلب سے ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 16 ستمبر کو, سیمی فائنل 17 ستمبرکو اور فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 15 ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 13:00:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :