لیوآ اور یوسف نے مردوں کے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹا ف سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 13 ستمبر 2018 20:25

لیوآ اور یوسف نے مردوں کے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹا ف سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) مردوں کے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹا ف سکواش ٹورنامنٹ اور خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج جمعہ کو مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے۔ ہانگ کانگ کے لیو آ اورمصر کے یوسف سلیمان نے مصحف علی میر سکواش کمپلکس، اسلام آباد میں جاری مردوں کی چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

جبکہ مصر کی کھلاڑیوں رووان ایلربی اور ناداا عباس نے خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔سکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ائیر مارشل شاہد اختر علوی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ مردوں کے چیف آف ائیر سٹا ف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے لیو آ نے پاکستان کے طیب اسلم کو 11-9, 11-2, 11-5 (3-0) سے ہرایا۔

(جاری ہے)

یہ میچ 47 منٹ جاری رہا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے یوسف سلیمان نے ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کو 4-11, 11-9, 13-11, 11-6 (3-1)سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔یہ میچ 66منٹ تک جاری رہا۔ خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مصر کی رووان ایلربی نے اپنی ہم وطن فریدہ محمدکو 11-2, 11-6, 9-11, 11-6 (3-1) سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔یہ میچ 36منٹ جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کی نادا عباس نے ہانگ کانگ کی ٹونگ ٹسز ونگ کو11-5, 9-11, 11-3, 11-9 (3-1) سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 20:25:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :