فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، جیمز اینڈر سن

جمعرات 13 ستمبر 2018 21:48

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، جیمز اینڈر سن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے واضح کیا ہے کہ ان کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

36 سالہ اینڈرسن نے بھارت سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں 564 ویں وکٹ لے کر آسٹریلوی گلن میک گرا کا کامیاب ترین ٹیسٹ بولر کا ریکارڈ توڑا۔انھوں نے کہاکہ میری توجہ اپنے ذاتی ریکارڈ کے بجائے اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو کامیابی دلانے پر مرکوز تھی ،جب میں ریٹائر ہوجاں گا تب ہی یہ دیکھوں گاکہ کیریئر میں کیا حاصل کیا، مگر فی الحال مجھ میں تمام توانائیاں پہلے کی طرح برقرار اور میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 21:48:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :