تیز ترین انسان یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سے آگے نکل

جمعرات ستمبر 21:48

تیز ترین انسان یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سے آگے نکل
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2018ء) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سے آگے آگے نکل گئے۔جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے فرانس میں سائنسی تحقیق کے لیے بنائے گئے طیارے میں دوڑ کا مقابلہ کیا جہاں مصنوعی طور پر زمین کی کشش ثقل صفر رکھی گئی تھی ،کشش ثقل نیدنیا کے تیزترین انسان کو پریشان تو کیا تاہم بھاگتے دوڑتے اور اڑتے ہوئے وہ سب کو پیچھے چھوڑ کر ریس جیتنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جمیکن ایتھلیٹ نے کشش ثقل کو چیلنج تو کیا لیکن کچھ مواقعوں پر وہ بے بس بھی دکھائی دئیے اور دوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کئی بار ڈھیربھی ہوئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2018 - 21:48:02

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments