شوائیژنگ ، کیانگ وانگ اور سو وائی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات ستمبر 22:43

شوائیژنگ ، کیانگ وانگ اور سو وائی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2018ء) چین کی نامور ٹینس سٹار شوائی ڑنگ، چین کی ہی کیانگ وانگ اور تائپے کی سو وائی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی شوائی ڑنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جاپان کی ھیبینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں چین کی ہی کیانگ وانگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی لیوکسیکا کم خم کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تائپے کی سو وائی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینڈے منیلا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2018 - 22:43:54

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments